این سی او سی کا تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ

اس سے قبل عید تک تعلیمی ادارے بند تھے لیکن پھر بھی ملک میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنس سنٹر (این سی او سی) نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کے جاری کردہ بیان کے مطابق، آج کے این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کے پیش نظر 17 مئی تک بند رہنے والے تعلیمی ادارے اب 23 مئی تک بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا وائرس نے مزید 118 زندگیوں کے چراغ بجھادیئے، 3785 کیسز رپورٹ

بیان میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے افتتاح سے متعلق جائزہ اجلاس 18 مئی کو ہوگا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل عید تک تعلیمی ادارے بند تھے لیکن پھر بھی ملک میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button