حریم شاہ نے مفتی قوی کی ایک اور وڈیو وائرل کردی

ٹک ٹاک گرل کے مطابق اس کے پاس مفتی قوی کی فحش تقریر کی ریکارڈنگ بھی موجود ہے۔

ویب ڈیسک: حریم شاہ نے مذہبی اسکالر اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق ممبر مفتی عبد القوی کی ایک اور ویڈیو شیئر کردی ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارا ہے۔

بعد میں، حریم شاہ نے مفتی قوی کے تھپڑ مارنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اس کو تھپڑ مارا ہے اور اس نے تھپڑ کیوں مارا ہے اس کا جواب سب کو جلد دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے:

حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ رسید کرنے کی اصل وجہ بتادی

اب ایک بار پھر حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ مفتی قوی کے ساتھ کھڑی ہیں اور انکی ویڈیو بنا رہی ہیں۔

اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ حریم شاہ نے کہا ہے کہ ان کے پاس مفتی قوی کی فحش تقریر کی ریکارڈنگ بھی موجود ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button