پاکستان کی پہلے ٹی ٹوینٹی میں میزبان نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پانچ وکٹوں سے شکست

نیوزی لینڈ نے ہدف 19 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے پورا کرلیا

ویب ڈیسک: پہلے ٹی ٹونٹی میں میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

اس سے قبل کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 154 رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ نے ہدف 19 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے پورا کرلیا۔

نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ (57)، مارک چیمپین (34) اور گلن فلپس (23) نے ٹیم کو فتح دلوائی۔

پاکستان کی طرف سے حارث رؤف نے 29 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں،

جبکہ شاہین آفریدی نے 27 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل، ٹاس جیتنے اور بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد، پاکستان کا ٹاپ آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا۔

نصف ٹیم صرف 39 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیے:

ناراض محمد عامر نے بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کیوں کیا؟

شاداب خان نے 32 گیندوں پر 42 رنز کی اننگ کھیلی۔

شاداب کے ساتھ ساتھ، آل راؤنڈر فہیم اشرف نے بھی عمدہ بیٹنگ کی،

اور کچھ لمبے شاٹس کھیل کر ٹیم کو 153 تک پہنچنے میں مدد فراہم کی۔

فہیم اشرف 18 گیندوں پر 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button