ہمارے بارے میں

دی انڈس ٹریبیون

دی انڈس ٹریبیون کی انگلش اور اردو نیوز ویب سائیٹس کا 16 دسمبر 2020 کو آغاز کیا گیا تھا۔

ہمارا مشن آزاد خیال اقدار اور مساویانہ روایات کا دفاع کرنا ہے جس پر ہم بھرپور یقین کرتے ہیں۔ ہم ایک ایسے سماجی، سیاسی اور معاشی ڈھانچے کے حق میں ہیں، جو عام آدمی کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہو۔

ہم نے اپنی خبروں، بلاگس اور تجزیات میں تمام مکتبہ ہائے فکر کی راۓ اور خیالات کا احترام کرنے اور انہیں مناسب جگہ دینے کا تہیہ کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے ڈجیٹل پلیٹ فارم پر روزانہ ہر طرح کی خبریں، تجزیات اور بلاگس چھاپے جاتے ہیں۔ 

ہم سیاسی، سماجی یا کسی بھی اور حوالے سے کسی کے طرف یا مخالف نہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ دی انڈس ٹریبیون معاشرے میں پیدا ہونے اور پنپنے والے تمام خیالات اور تصورات پر بات کرے اور ان کے اچھے اور برے اثرات پر کھل کر روشنی ڈالے۔

دی انڈس ٹریبیون سیاست سے لے کر معیشت، خارجہ پالیسی سے لے کر سرمایہ کاری اور کھیلوں سے لے کر ثقافت تک کے مختلف موضوعات کا احاطہ کرتا ہے۔

ہمارے پاس ماہر اور نوجوان بلاگ اور رائے لکھنے والوں کی ٹیم ہے، جو باقاعدگی سے مختلف بین الاقوامی اور مقامی امور پر لکھتے رہتے ہیں۔

اگر آپ ہماری ویب سائیٹ کی بہتری کے حوالے سے کوئی رائے دینا چاہتے ہیں تو ہمیں ضرور لکھیں۔ ہم آپ کی رائے کی روشنی میں اپنی انگریزی اور اردو کی ویب سائیٹس کو مزید بہتر کرنے کی پوری کوشش کرینگے۔

Back to top button